جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا،شاہد خاقان عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ اوجی ڈی سی ایل نے تین بلاکس سے 70ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی ہے،موجودہ دور میں تیل وگیس کی مجموعی طور پر 90 نئی دریافتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل و گیس کھدائی کی سرگرمیوں کے برعکس پاکستان میں اضافہ ہوا،ساڑھے تین سال کے دوران 944 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس سسٹم میں شامل کی گئی اور تیل کی پیداوار میں بھی 32 ہزار بیرل یومیہ اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

اُن کامزید کہنا تھا کہ گیس کمپریسر کا استعمال غیر قانونی عمل ہے جس کی روک تھام کے لیے ہر اقدام اُٹھائیں گے تاہم اس کے لیے ہماری ٹیموں کو گھروں میں جاکر چھاپے مارنے کی اجازت نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کا اطلاق صرف اسلام آباد اور پنجاب میں ہوگا اور رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں