اشتہار

16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیے جانے کا خدشہ ہے، نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے اضافے کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ اوگرا کی ورکنگ کے بعد سامنے آئے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ اوگرا کی جانب سے ابھی تک سمری حکومت کو نہیں بھیجی، اوگراکی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا جبکہ اوگرا حکام نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ کل شام کو کی جائے گی۔

- Advertisement -

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ممکنہ اضافہ عوام کو منتقل کرنا پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا، اوگراسمری پر نگران وزیر اعظم کو سفارش کی جائے گی اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، اس طرح اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 315 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرسکتی ہے۔

یاد رہے واضح رہے کہ 31 اگست کو نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں