تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان کی بڑی کامیابی ، کورونا ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائل کا آغاز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائل کا آغاز کردیا گیا ، ویکسین کا کلینیکل ٹرائل کا تیسرا فیز این آئی ایچ اور کینسینو چائنا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کوورنا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی ، نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کینسینو کے تیسرے مرحلےکے کلینیکل ٹرائل کا آغاز ہو گیا ہے ، ویکسین کاپہلا اور دوسراکلینیکل ٹرائل چین میں کیا گیا تھا۔

کورونا ویکسین کےٹرائل کاتیسرافیزپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت ہورہا ہے اور کلینیکل ٹرائل کا تیسرافیزاین آئی ایچ اور کینسینوچائناکر رہے ہیں۔

یاد رہے 12 ستمبر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف چین میں تیار کردہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لے گا، یہ ٹرائلز دس دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔

یاد رہے 17 اگست کو ترجمان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے بتایا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کرونا ویکسین کے تیسرے کلینکل ٹرائل کی منظوری دے د ی ہے۔

یہ ویکسین چینی کمپنی کیسینو بائیو اور بیجنگ انسٹیٹیوٹ بائیو ٹیکنالوجی کی تیار کردہ ہے، این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں کرونا ویکسین کا فیز تھری کلینکل ٹرائل پہلی بار ہو رہا ہے، چینی کمپنی روس، چلی، ارجنٹینا اور سعودی عرب میں بھی ویکسین کے ٹرائلز کر رہی ہے۔

واضح رہے کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا دنیا بھر میں 9 لاکھ 69 ہزارسے زائد انسانوں کی زندگیاں نگل گئی جبکہ 3 کروڑ 14 لاکھ 82 ہزار 599متاثر ہو چکے ہیں۔

وائرس کا راستہ روکنے کے لیے ویکسین کی تیاری کی دوڑ بھی جاری ہے، دنیا بھر میں 86 ٹیمیں ایسی ہیں جو Covid 19 کی ویکسین پر کام کر رہی ہیں، جن میں چند ٹیمیں کلینکل ٹرائل کے مرحلے میں بھی داخل ہو چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -