تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فلسطین کا امریکا سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان

عزہ: فلسطینی حکام نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمودعباس امریکا کے امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے امریکا سے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ  امریکا اب فلسطین کا ہمدرد یا دوست ملک نہیں رہا، اس لیے واشنگٹن سے تعلقات بالکل ختم کررہےہیں۔

یاد رہے کہ 29 جنوری کوٹرمپ نے 80 صفحات پر مبنی مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ پیش کیا تھا، امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیت المقدس اسرائیل کا غیرمنقسم دارالحکومت رہے گا جبکہ فلسطینیوں کو مقبوضہ مشرقی یروشلم میں دارالحکومت بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فلسطین نے امریکی صدر کا منصوبہ مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ یروشلم اسرائیل، مشرقی فلسطین کا دارالحکومت قرار، امریکی صدر کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے سے فلسطین میں پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اگر سارے معاملات آسانی کے ساتھ طے ہوگئے تو 10 لاکھ فلسطینیوں کو ملازمت کے مواقع بھی مل سکیں گے۔

ٹرمپ کی جانب سے منصوبے کا اعلان ہونے کے بعد سے اب تک ہزاروں فلسطینیوں نے سڑکوں پر ہیں اور انہوں نے اس پلان کو یکسر مسترد کر دیا۔ تین روز سے احتجاج کرنے والے مظاہرین مسلسل امریکا اسرائیل دوست اور اسرائیل نا منظور کے نعرے بلند کررہے ہیں۔ مظاہرین نے امریکا کو باور کروایا کہ اُن کی سرزمین پر کوئی بھی ملک اپنی مرضی کی پالیسی مسلط نہیں کرسکتا۔

بعد ازاں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمودعباس اور حماس نے امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابلِ برداشت قرار دیا تھا جبکہ حماس تنظیم نے بھی امریکی اعلان اور منصوبے کو نہ ماننے اور مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -