جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ہراساں کرنے کا انوکھا واقعہ: گریڈ 17 کی خواتین افسران کے فون نمبرز غیر اخلاقی ویب سائٹس پر ڈال دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آؤٹ آف ٹرن غیرقانونی ترقیوں کیخلاف پٹیشن داخل کرنے والی گریڈ 17 کی خواتین افسران کے فون نمبرز غیر اخلاقی ویب سائٹس پر ڈال دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گریڈ 17 کی خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ، جہاں آؤٹ آف ٹرن غیر قانونی ترقیوں کو چیلنج کرنے والی 25 اعلیٰ خواتین افسران کے فون نمبر غیراخلاقی ویب سائٹس پر ڈال دیے گئے۔

متاثرہ خواتین افسران نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری سوشل ویلفئیر اور دیگر کو خطوط لکھے، متاثرہ خواتین افسران کی تحریری خط میں شکایت کی کہ مختلف ممالک سے ہمیں غیراخلاقی ویڈیوزموصول ہورہی ہیں ، واٹس ایپ گروپ پر بھی ہمیں اسی طرح ہراساں کیا گیا۔

- Advertisement -

متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ ویڈیوز اورپیغامات کی وجہ سے ذاتی زندگی شدید متاثرہے اور خوف کے عالم میں کام نہیں ہوپا رہا، اس کا نوٹس لیا جائے۔

محکمہ سوشل ویلفئیر سندھ کے سیکریٹری نواز شیخ کی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ سترہ کی جن پچیس خواتین نےمحکمہ سوشل ویلفیئرمیں غیر قانونی ترقیوں کوچیلنج کیا تھا، اس نمبر ز ویب سائٹ پر ڈالے گئے ہیں۔

سیکریٹری نواز شیخ کا کہنا ہے معاملے پر آج کمیٹی کا اجلاس ہوگا، واقعہ سنگین جرم ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے ، متعلقہ حکام ایف آئی اے سائبرکرائم اور آئی جی سندھ سے مدد حاصل کریں گے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں