کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پچاس برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کرائے کی رعایت کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر حاصل ہوگی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے پچاس سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کرائے میں رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کرونا ویکسینیشن کے فروغ کےلیے کیا گیا ہے۔
قومی ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ کرائے کی مد میں 10 فیصد رعایت اندرون ملک پروازوں پر دی جائے گی اور یہ سہولت صرف کرونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانے والوں کو حاصل ہوگی۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کے ٹکٹوں میں رعایت کا فیصلہ آج سے نافذ العمل ہوگا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ کرونا ویکسین کے فروغ کےلیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن عمل پیرا ہے۔
پی آئی اے کے مسافروں کیلئے ڈریم ورلڈ ریزورٹ کی ممبر شپ اور ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے کا سنہری موقع
خیال رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے نے ڈریم ورلڈ ریزورٹ کے ساتھ ملکر سیاحت کے فروغ کےلیے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے تھے۔
ڈریم ورلڈ ریزورٹ پی آئی اے کے مسافروں کو ڈسکاؤنٹ آفر کرے گا اور پی آئی اے ایوارڈ پلس ممبران کو رعایتی نرخوں پر ممبر شپ آفر کرے گا جب کہ پی آئی اے ڈریم ورلڈ ریزورٹ کے ممبران کو ٹکٹوں پر رعایت دے گا۔