جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

یورپ، برطانیہ کے لیے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: یورپ اور برطانیہ کے لیے پاکستانی طیاروں اور پی آئی اے پر سے عائد پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے، یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو اسسمنٹ کے لیے کراچی پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی اور پی آئی اے کے طیاروں پر پابندی کا ہٹنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو کراچی پہنچے گی جہاں ٹیم سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی مکمل جانچ پڑتال کرے گا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ایاسا کی ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئر وردننس، ایئر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم شعبوں کا اسسمنٹ (جانچ پڑتال)کرے گی۔

- Advertisement -

یورپی سیفٹی ایجنسی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بعد پی آئی اے کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، فلائٹ اسٹینڈرڈ، شعبہ انجینئرنگ سمیت دیگر اہم شعبوں کا بھی اسسمنٹ کریگی۔

ذرائع کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کے کامیاب اسسمنٹ کے بعد پاکستانی ایئرلائن، پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحالی ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان پی آئی اے  عبداللہ خان نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ  پی آئی اے نے یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے دیئے گئے اہداف کافی عرصہ قبل مکمل کرلئے ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے ایاسا کی جانچ پڑتال سے متعلق مکمل تیاری سے ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ایاسا کی کامیاب آڈٹ کے بعد ہماری یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی اجازت مل جائے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ کا روٹ پی آئی اے کیلئے انتہائی اہم ہے پی آئی اے اپنے بزنس کے تحت اہم زر مبادلہ حاصل کرتا ہے، جولائی2020ء سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر یورپی اور برطانیہ پر پابندی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں