جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

اہم خبر ! پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ملازمین کو کتنے ماہ تک ملازمت پر رکھا جائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی جمع کرانے والی کمپنی بلیو ورلڈ سٹی کیساتھ معاہدے کے اہم خدوخال سامنے آگئے، نجکاری کے بعد ملازمین کو کتنے ماہ تک ملازمت پر رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سےتقریب کا انعقاد ہوا، نجکاری عمل میں حصہ لینے کیلئے کمپنیوں نے شرکت کی۔

پی آئی اے کیلئے سنگل بڈرز بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے بولی جمع کرا دی ، بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے علاوہ کسی گروپ نے خریداری کیلئے بڈنگ نہیں دی۔

- Advertisement -

بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کیساتھ معاہدے کے اہم خدوخال پر نجکاری کمیشن متفق ہوگئی ہے۔

ذرائع نجکاری کمیشن نے بتایا کہ پی آئی اے کےملازمین کو18 ماہ تک ملازمت پر رکھا جائےگا اور 18 ماہ بعد تقریبا 70 فیصد تک ملازمین کو ازسر نو جاب لیٹر آفر ہوں گے۔۔

معاہدے کے تحت سرمایہ کاری کمپنی 5 سالوں میں 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگی اور پی آئی اے کے فلیٹس کی تعداد 45 تک بڑھائی جائے گی جبکہ ایئرلائن اپنےتمام روٹس پر سروسزکوبحال کرے گی۔

بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کیساتھ بولی فائنل کرنےکیلئے نیگوسی ایشن پراسس بھی ہو سکتا، اگر بولی کم ہوئی تو بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کومختلف آپشنز دیے جائیں گے۔

سنگل بڈرز کیساتھ بولی کامیاب کرنے کیلئے رولز میں ترامیم بھی کی گئی ہے،پی آئی اے کی بڈنگ کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کھولنے کاعمل شام 6:30 پر ہوگا۔

PIA: tale of glory and misery

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں