بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کپتان کی حاضر دماغی نے مسافروں کی جان بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے پائلٹ نے افراتفری کی صورتحال میں حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کا دارالحکومت کابل افغان طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد افغان شہریوں و غیر ملکیوں نے فوری طور پر افغانستان سے نکلنا شروع کردیا جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور ہوائی اڈے پر رش لگ گیا۔

جم غفیر کی وجہ سے ایئرپورٹ پر بدامنی کی صورتحال پیدا ہوئی تو پی آئی اے کا طیارہ بھی مشکل میں پھنس گیا لیکن کپتان کی حاضر دماغی کی وجہ سے مسافروں کی جان بچ گئی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ اے 320 رن وے پر اکیلا رہ گیا تھا، اے ٹی سی عملے نے کپتان کو بتایا کہ ہم جارہے ہیں اپنا فیصلہ خود کریں۔

اے ٹی سی عملے کے بیان پر کپتان تھوڑا سا گھبرایا لیکن سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے کپتان کو اعصاب پر قابو رکھنے کا مشورہ دیا۔

گفتگو کے دوران کپتان نے سی ای او کو بتایا کہ دو لڑاکا طیارے رن وے پر اڑان کےلیے تیار کھڑے ہیں اور پھر کپتان نے مسافر طیارے کو جیٹ طیاروں کے پیچھے ٹیک آف کی مہارت سے آگاہ کیا۔

قومی ایئرلائن کے کپتان نے اپنی حاضر دماغی کی وجہ سے مسافر بردار طیارے کو کابل ایئرپورٹ سے بحفاظت ٹیک آف کیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں