اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ٹورنٹو جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو روسی فضائی حدود سے واپس بلایا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کی پرواز کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے باعث طیارے کو روسی فضائی حدود سے واپس بلایا گیا، پرواز لاہور سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 نے لاہورائیرپورٹ پر تکنیکی لینڈنگ کی ، ذرائع نے بتایا کہ پرواز کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی سےطیارےکو روسی فضائی حدودسےواپس بلایاگیا۔

پرواز لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پرلینڈکرگئی تاہم مرمت میں تاخیر کے سبب مسافروں کومتبادل پرواز سے روانہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ پرواز اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاہور سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوئی تھی کہ بوئنگ 777 طیارے کے ہائیڈ رولنگ میں خرابی پیدا ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مسافروں کو متبادل پروازسےٹورنٹو روانہ کیا جائے گا کروکا بندوبست کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں