ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی آئی اے کی پروازیں کل بھی روانہ نہیں ہوسکیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ائیر لائن پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب درجنوں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور مزید کا بھی قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او کی جانب سے ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

آج بروز منگل 20 پروازوں کی منسوخی کے بعد کل بروز بدھ کو بھی پی آئی اے کی متعدد پروازیں اڑان نہیں بھرسکیں گی، جن میں 16 بین ااقوامی جبکہ 8 اندرون ملک پروازیں شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ایس او سے روزانہ کی بنیاد پر محدود ایندھن کی فراہمی کی وجہ سے پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ کچھ پروازوں کی روانگی کے اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیاروں کو فیول نہ ملنے پر آج 24پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں اندرون ملک13 اور بیرون ملک کی11پروازیں شامل ہیں، اس کے علاوہ ایندھن ملنے میں تاخیر پر12پروازوں کی بروقت روانگی ممکن نہ ہوسکی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں