اشتہار

طیارے کم ہونے سے پی آئی اے کی پروازیں محدود، آمدنی میں کروڑوں کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے کے مالی بحران کے سبب طیارے کم ہونے سے ایئرلاین کی پروازیں محدود ہوگئیں، آمدنی میں کروڑوں روپے کی کمی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ طیارے کم ہونے کے باعث ایئرلاین کی پروازیں محدود ہوگئی ہیں۔ اس وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی آمدنی میں کروڑوں روپے کی کمی آئی ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا تھا کہ دمام میں ایک طیارے کو جب کہ دبئی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے 4 طیاروں کو روک لیا گیا ہے۔ طیاروں کو ایندھن واجبات کی عدم ادائیگی پر روکا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے کی تحریری یقین دہانی پر طیاروں کو واپس جانے کی اجازت ملی ہے۔ دبئی اور دمام ایئر پورٹس پر حکام نے پی آئی اے طیاروں کو ایندھن فراہمی سے بھی انکار کردیا ہے۔

ایاٹا نے بھی پی آئی اے کو خدمات کی فراہمی بند کردی تھی، تاہم پی آئی اے کی طرف سے ساڑھے 3 ملین ڈالرکی فوری ادائیگی پر ایاٹا سروس بحال ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ملازمین کو تاحال اگست کی تنخواہ نہیں ملی، ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کو جاری رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں