اشتہار

پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ، خلاف ورزی پر قید و جرمانے کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کردیا جس کے تحت حکم عدولی ، کام سے انکار اور غیر حاضری اور ان سب کے لیے ورغلانا قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق پی آئی اے انتظامیہ نے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا ہے، ڈائریکٹر ایچ آر، ایڈمن اینڈ کوآرڈینیشن راشد احمد نے 30 اگست کو نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے تحت ایزنشیل سروسز ایکٹ مینٹیننس 1952 ، چوبیس اگست سے اگلے چھ ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگا۔

اس قانون کے رو سے انتظامیہ کی حکم عدولی غیر حاضری ، کام سے انکاراور بلا اجازت کسی حدود سے باہر نکلنا جرم تصور کیا جائے گا جبکہ ملازمین کو ان تمام عوامل کے لیے ورغلانے والا جرم میں شریک تصور کیا جائے گا۔

- Advertisement -

قانون کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہے، جس پر ایک سال تک قید یا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کے منصوبے پر عمل درآمد کیلئے کیا گیا جس کے تحت پی آئی اے کو پی آئی اے ون اور ٹو میں تقسیم کیاجائے گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں