ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی آئی اے کو 550 ملین روپے مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کو 50 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے، وفاقی سیکرٹری نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کو 550 ملین روپے کی ادائیگی رکی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کو 50 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے اور پی آئی اے کو 550 ملین روپے مل گئے۔

وزارت مذہبی امورنے 550 ملین روپے کا چیک قومی ایئر لائن کے نمائندے کے حوالے کیا، ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے 50 کروڑ روپے ایندھن کی مد میں پی ایس او کو اداکر دیئے ہیں ، پی ایس او کو ادائیگی کے بعد فلائٹ آپریشن کل سے 100 فیصد بحال ہوجائے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے سیکرٹری کا عہدہ خالی ہونے کے باعث وزارت مذہبی امور فضائی کمپنیوں کو ادائیگی نہیں کرپارہی تھی اور وزارت مذہبی امور اور پی آئی ے کے درمیان رقم ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہو سکا تھا۔

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کی مد میں 95 فیصد رقم ادا کر دی تھی تاہم 5فیصدادائیگی باقی تھی ، اس سلسلے میں 2روز قبل سید عطا الرحمان کو سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن کا کرنٹ چارج تفویض کردیا گیا تھا۔

وفاقی سیکرٹری نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کو 550 ملین روپے کی ادائیگی رکی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں