کراچی : پاکستان سے ترکیہ جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر آگئی ، پی آئی اے نے اہم اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے 13 اکتوبر تک ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی معطل کردیا، ذرائع نے بتایا کہ استنبول ایئرپورٹ پر انوینٹری اور سلوٹ کی عدم ادائیگی پرآپریشن بند کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کیلئے آپریٹ کی جاتی ہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز ایران کی جانب سے اسرائیل پرمیزائل حملے کے بعد قومی ایئرلائن نے اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنےسے روک دیا تھا۔
قومی ایئرلائن کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات جاری کئے گئے، جس میں کہا کہ تمام پروازوں کا فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دئیےجارہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔
خیال رہےقومی ایئرلائن ایران کی فضائی حدود کے دو کوریڈور استعمال کرتا ہے، ناردرن کوریڈور کینیڈا، ترکی جانیوالی پروازیں استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور یواےای، بحرین، دوحہ اورسعودی عرب کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔