تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

کراچی: کینیڈین شہریوں کو وطن پہنچانے کی درخواست پر حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا اور اپنے شہریوں کو وطن پہنچانے کی درخواست کی جو منظور کر لی گئی۔

کینیڈین درخواست پر حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، پی آئی اے 2 اپریل کو کراچی اور لاہور سے کینیڈا کیلئے خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی، ان دو پروازوں کے زریعے 620 کینڈین مسافروں کو ٹورنٹو پہنچایا جائے گا۔

اس سلسلے میں کینیڈین ہائی کمیشن نے پی آئی اے کو خط لکھا ہے جس میں اور بتایا ہے کہ ہائی کمیشن اپنے مسافروں کی لسٹ فراہم کرے گا، ہائی کمیشن کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق مسافروں کو ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو اپریل کی صبح سات بجے کراچی اور لاہور سے پی آئی اے اپنے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی، پی آئی اے کا ٹورنٹو سے ایک جہاز خالی واپس آئے گا اور کینیڈا میں پھنسے ہوئے کپتان اور فضائی میزبان بھی اس طیارے سے واپس وطن آئیں گے۔

اسی طرح پی آئی اے کا ایک بوئنگ 777 طیارہ ٹورنٹو سے استنبول جائے گا اور وہاں پھنسے 170 پاکستانیوں کو بوئنگ 777 کے زریعے پاکستان لایا جائے گا۔

پاکستان آنے پر تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کر کے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ٹیسٹ رپورٹ کلئیر آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں