اشتہار

سری لنکا میں‌ قید پاکستانیوں‌ کی واپسی کیلئے پی آئی اے خصوصی پرواز چلائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلیے قومی ایئرلائن کا طیارہ کل دارلحکومت سے کولمبو کےلیے روانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے وزارت خارجہ اور داخلہ کی درخواست پر سری لنکا میں قید 44 پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلیے خصوصی طیارہ چلادیا۔

کولمبو سے واپس لائے جانے والے قیدیوں میں 6 خواتین قیدی بھی شامل ہوں گی اور انہیں لینے کےلیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اسکارٹ اسکواڈ کے 22 اہلکار اور دو نادرا اہلکار سری لنکا جائیں گے۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی پرواز کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 9872 کل روانہ ہوگی جبکہ پاکستانی قیدیوں کو لیکر پرواز پی کے 9873 منگل کی شام ہی واپس پاکستان آجائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں