13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پرواز روانگی سے قبل پائلٹ پراسرار طور پر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ایئرلائن کا پائلٹ پرواز روانگی سے قبل پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیگو کی ناگپور سے پونے جانے والی فلائٹ کا پائلٹ اس وقت بے ہوش ہو گیا جب وہ بورڈنگ گیٹ تک پہنچا ہی تھا۔ پائلٹ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پائلٹ کے روسٹر کے مطابق اس نے آج ڈیوٹی پر آنے سے پہلے کئی سیکٹر آپریٹ کیے اور 27 گھنٹے آرام بھی کیا تھا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے پائلٹ کا نام اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

انڈیگو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ کے موت پر ہم افسردہ ہیں، ناگپور ہوائی اڈے پر ان کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

ایئرلائن انتظامیہ نے پائلٹ کے اہلخانہ کے ساتھ دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں