اشتہار

پنڈی بھٹیاں بس حادثہ، کراچی سے روانہ ہوتے وقت کی فوٹیج اور بکنگ کلرک کی دل خراش تفصیلات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد سے پنڈی بھٹیاں جانے والی حادثے کی شکار بس کے سلسلے میں اے آر وائی نیوز نے بکنگ کلرک علی نواز کا ویڈیو بیان اور بس روانگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے قریب خوف ناک حادثے کی شکار ہونے والی بس کے کراچی سے روانہ ہوتے وقت کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، ویڈیو میں بدقسمت بس کو روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، حادثے کی شکار شہزادہ ایکسپریس کا نمبر 4750 تھا۔

بس سروس کے بکنگ کلرک علی نواز نے ویڈیو بیان میں دل خراش تفصیلات بیان کی ہیں، علی نواز نے کہا بس کراچی سے صبح 11 بجکر 44 منٹ پر روانہ ہوئی، کراچی سے ایک خاتون سمیت 2 مسافر بس میں موجود تھے، تاہم راستے میں جو سواری ملتی گئی اسے بٹھاتے گئے، جب کہ کراچی سے ڈرائیور امیر افضل، گارڈ علی رضا اور ہوسٹس روانہ ہوئے تھے۔

- Advertisement -

علی نواز کے مطابق حادثے میں گارڈ اور ہوسٹس کی موت واقع ہو گئی، جب کہ ڈرائیور امیر افضل کی اقبال آباد میں ڈیوٹی پوری ہو گئی تھی، جہاں سے اسلام آباد تک کی ڈیوٹی مجاہد حسین کی تھی، جس کی اس حادثے میں موت واقع ہو گئی۔

 

علی نواز نے بتایا کہ کراچی سے جانے والے مسافر خیریت سے ترنڈہ پہنچ گئے تھے، تاہم راستے میں جو مسافر بٹھائے گئے تھے ان کی تفصیلات گاڑی ہی کے اندر تھی، اس لیے ہمیں اس کا پتا نہیں چل سکا، اور بد قسمتی سے تمام دستاویزات گاڑی کے اندر ہی جل گئیں۔

گاڑی میں موجود ہوسٹس سکھر پہنچنے سے پہلے پسنجر لسٹ بناتی ہے، اس میں تمام مسافروں کی تفصیلات درج کی جاتی ہیں، اس فہرست کی کاپی ہمیں ٹول پلازہ پر موٹر وے کے آفس سے مل سکتی ہے کیوں کہ وہاں ہر بس کی جانب سے کاپی جمع کرائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں