اشتہار

پنک مون کل پاکستانی وقت کے مطابق کتنے بجے نظر آئیگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال کا مکمل پنک مون 24 اپریل کو دیکھا جاسکے گا، یہ پاکستانی وقت کے مطابق کتنے بجے نظر آئے گا ماہرین نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق پنک مون بدھ کو دنیا کے مختلف حصوں میں نظر آئے گا، پنک مون پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4 بج کر 49 منٹ پر ہوگا۔ پنک مون کے دوران مریخ اور زحل بھی دکھائی دیں گے۔

پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے، برطانیہ، مشرقی یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں بھی پنک مون دیکھا جاسکے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا مکمل گلابی چاند (پنک مون) اس ماہ 23 اور 24 اپریل کی درمیان رات نمودار ہوگا جسے مختلف مغربی ممالک کے لوگ باآسانی دیکھ سکیں گے۔

اسپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل 2024 کا مکمل اور گلابی چاند بدھ اور جمعرات کی علی الصبح دُنیا بھر خصوصاً مغربی ممالک کے مختلف حصوں میں نظر آئے گا۔

خیال رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم ہوتا ہے اور چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے، جسے بغیر کسی آلے یا کیمرے کے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

گلابی چاند دنیا بھر کی بہت سی ثقافتوں میں مختلف اہمیت رکھتا ہے۔ بظاہر چاند کے رنگ سے ان ثقافتوں کا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اس پر بہت سے توجیہات پیش کی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں