تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پیزا خود بہ خود حرکت کرنے لگا؟ ناقابل یقین واقعہ

سڈنی: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے جو پیزا خریدا وہ خود بہ خود ہل رہا تھا۔

خاتون نے اپنی بیٹی کے لیے یہ پیزا سڈنی کے مشہور اسٹور ’نیچرل بے‘ سے خریدا اور پھر جب گھر پر لے کر گئیں تو بیٹی اور ماں منظر دیکھ کر خود بھی حیران رہ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماں کا کہنا تھا کہ جب اُن کی بیٹی نے آدھا پیزا کھایا تو دیکھا کہ وہ حرکت کررہا تھا کیونکہ اس میں کیڑے موجود تھے۔خاتون گاہک کی شکایت پر پیزا کمپنی اور اسٹور نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقاتی ٹیم قائم کردی۔

دوسری جانب خاتون کی شکایت کے بعد نیچرل بے اسٹور کو صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔خاتون نے اس اسٹور سے جمعرات کو پیزا خریدا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ ’اُن کی بیٹی نے باربی کیو پیزا کھانے کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے اسٹور سے یہ خریدا اور پھر جب ہم گھر آئے تو صاحبزای نے فوراً ہی ڈبہ کھول کر اسے کھانا شروع کردیا‘۔

’بیٹی نے جب یہ منظر دیکھا تو وہ زور زور سے چیخ کر یہ کہنے لگی کہ میں بیمار ہوجاؤں گی، جب میں نے معاملہ پوچھا تو اُس نے بتایا کہ کھانا خود بہ خود حرکت کررہا ہے‘۔

والد کا کہنا تھا کہ ’پہلے تو میں نے بیٹی کی بات پر یقین نہیں کیا مگر جب پیزا کو دیکھا تو پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ وہ سچ بول رہی تھی، یہ ایک ایسی کمپنی کا پیزا تھا جس کو بچے اور بڑے دونوں ہی پسند کرتے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -