تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جہازساز کمپنی کا لیزرجیٹ کی پروڈکشن اور 1600نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ

اوٹاوا : کینیڈین جہاز ساز کمپنی بمبارڈیئر نے 1600 نوکریاں کم کرنے اور لیزر جیٹ لائن کی پروڈکشن بندکرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف جہاز کمپنی بمبارڈیئر کی جانب سے کمپنی کے منافع اور نقدی کو بڑھانے کےلیے اصلاح کا عمل جاری ہے جس کے تحت کمپنی نے 1600 نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالیاتی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہر برس ریونیو میں تین فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے باوجود کمپنی کو سنہ 2020 میں 56.8 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

کمپنی چیئرمین اور سی ای او ایرک مارٹیل کا کہنا ہے کہ منافع کو بڑھانے کےلیے کمپنی کی جانب سے اپنی مشہور لیزر جیٹ لائن کی پروڈکشن کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -