جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

طیارہ حادثہ، کپتان کی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن نے پی آئی اے طیارہ حادثے کے کپتان کی خلاف ورزیوں پر مشتمل رپورٹ جاری کردی۔

سول ایوی ایشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن کی جانب سے کپتان کی خلاف ورزیوں پر مبنی تفصیلی خط پی آئی اے کے شعبہ سیفٹی کے جی ایم کو لکھ کر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

خط کے مطابق ائیرٹریفک کنٹرولر کپتان کو ہدایت دیتا رہا لیکن کپتان نے عملدرآمد نہیں کیا جب کہ طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پرتھاتوطیارےکی بلندی زیادہ تھی۔

- Advertisement -

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایئرٹریفک کنٹرولر نےکپتان کو وارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے، طیارہ سات ناٹیکل میل پرتھا تو طیارےکی اونچائی 5 ہزار200 فٹ تھی اور طیارےکی اپروچ پروفائل سے زیادہ تھی۔

خط کے مطابق کنٹرولر نے 2 بار کپتان کو ہدایت کی کہ طیارے کو بائیں جانب180ڈگری پر لےجائیں مگر کپتان نےائیر کنٹرول کی ہدایت کو نظرانداز کیا، کپتان کوہدایت دی گئی اپروچ کیلئےمطلوبہ بلندی تک لے آئیں۔

خط میں بتایا گیا کہ طیارے کی اونچائی 3ہزار500فٹ تھی توطیارہ 4ناٹیکل 1300فٹ پرآگیا اور طیارےکےاترنےکی رفتار 250ناٹ سے زیادہ تھی جب کہ طیارےکی لینڈنگ کیلئےدرکار مطلوبہ رفتارسےزیادہ تھی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں