اشتہار

سمندر میں طیارہ گرنے کی ہولناک ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

نیو ہیمپشائر : امریکا کے ایک ساحل پر تفریح کیلئے آنے والے سینکڑوں لوگوں نے ایسا خوفناک منظر دیکھا کہ سب کے ہوش اڑگئے، سوشل میڈیا صارفین بھی دم بخود رہ گئے۔

ساحل سمندر پر موجود لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ایک طیارہ بے قابو ہوکر سمندر میں آگرا اور آہستہ آہستہ ڈوبنے لگا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہوائی جہاز کے خوفناک حادثے کا لمحہ دکھایا گیا ہے، یہ حادثہ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں پیش آیا جہاں ایک طیارہ لوگوں سے بھرے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔

- Advertisement -

مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ اپنے پیچھے ایک بینر اٹھائے ہوئے تھا جب وہ پرواز کر رہا تھا۔ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس موقعے پر ساحل پر بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔

برطانوی اخبار ’دی انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز ہیمپٹن بیچ میں پیش آیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سنگل انجن والا "پیپر پی اے 18” طیارہ ہفتہ کو دن کے وقت گر کر تباہ ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار پائلٹ کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

ایمرجنسی سروسز کے حکام نے بتایا ہے کہ طیارہ 25 سے 30 میٹر کے درمیان سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز میں پائلٹ کے سوا اور کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں