جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

ویڈیو: لندن میں خراب موسم نے طیارے کی لینڈنگ مشکل بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے طیارے کی لینڈنگ مشکل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لاس اینجلس سے لندن پہنچنے والے مسافر طیارے کی تیز ہواؤں اور طوفان کے سبب ہچکولے کھاتے ہوئے لینڈںگ ہوئی۔

طیارے کی ویڈیو پر بھی گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بھاری بھرکم جہاز کو ہوا نے ہلا کر رکھ دیا، جہاز تیز ہوا کے باعث ڈولتا رہا اور لینڈنگ کے وقت ہچکولے بھی کھائے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو باحفاظت لینڈ کروایا اور جہاز سمیت  اس میں سوار مسافر ناخوشگوار حادثے سے بچ گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خراب موسم کے سبب برطانیہ بھر میں کئی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جب کہ ٹرین کے نظام کو بھی روک دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں