تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

آئی پی ایل : 3ہزار روپے کا ٹکٹ لینے والے پلاسٹک کی کرسیوں پر

ممبئی : بھارت میں ہونے والے کرکٹ کے بڑے ایونٹ آئی پی ایل میں کیے جانے والے ناقص انتطامات پر شائقین کرکٹ اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے آئی پی ایل کے میچ میں مہنگے ٹکٹ خرید کر آنے والے شائقین کیلئے پلاسٹک کی کرسیاں لگانے پر بی سی سی آئی عہدیداران کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورت کے مطابق اسٹیڈیمز میں پلاسٹک کی کرسیاں رکھنے کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین ناراض ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل میچ کے ایک ٹکٹ کی اولین قیمت ڈھائی سے 3ہزار روپے ہے۔

ممبئی کا وانکھیڑے اسٹیڈیم آئی پی ایل اور بین الاقوامی میچوں کے لیے پسندیدہ مقام رہا ہے لیکن اس سال، کورونا وائرس کے مد نظر بی سی سی آئی نے آئی پی ایل گیمز کی میزبانی کے لیے تین دیگر اسٹیڈیمز کا انتخاب کیا ہے جو ایک دوسرے کے قریب ہیں۔

اسٹینڈیم میں پلاسٹک کی کرسیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ناراض مداح نے ٹویٹ کرتے ہوئے بی سی سی آئی عہدیداران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Comments