تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خورشیدشاہ کی ملاقات، نگراں وزیراعظم کے نام پراتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کےنام پراتفاق نہ ہوسکا، خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ منگل کو وزیراعظم سے دوبارہ مشاورت ہوگی،  امیدہے متفقہ نام پر اتفاق ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کی ملاقات وزیراعظم چیمبرمیں ختم ہوگئی، ملاقات میں نگراں وزیراعظم کیلئے نام پر بحث کی گئی۔

ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم کیلئے وزیراعظم حکومت کی جانب سے مجوزہ نام سامنے لائے جب کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے نام پیش کئے۔

وزیراعظم اور خورشید شاہ کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کےنام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ منگل کو وزیراعظم سے دوبارہ مشاورت ہوگی، نگراں وزیراعظم کے نام پر شاہد خاقان سے مشاورت ہوئی ہے، وزیراعظم نے کہا ترکی جارہا ہوں،  امید ہے منگل کودوبارہ بیٹھک میں متفقہ نام پر اتفاق ہو جائے گا۔

اس سے قبل خورشیدشاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اوروزیراعظم نگراں وزیراعظم کیلئےنام پربحث کریں گے، جونام مارکیٹ میں چل رہے ہیں کوئی ایسا نہیں جس پرتبصرہ کروں، میڈیا میں آنے والے تذکروں کا حقیقت سے تعلق نہیں۔


مزیدپڑھیں : نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن جو نام دے گی، ہمیں قبول ہوگا: وزیراعظم


ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کیلئے چھ نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں، سابق گورنر کے پی وبلوچستان اویس غنی اور ڈاکٹرعشرت حسین مضبوط امیدوار ہیں جبکہ میاں محمد سومرو ،غلام علی الانہ، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان نے ایک تقریب میں کہا  تھا کہ خورشید شاہ جو نام بتائیں گے، وہ انھیں قبول ہوگا۔

خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے مروجہ طریقہ کار کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نام سامنے آتے ہیں اور کسی ایک نام پر اتفاق ہونے پر اسے نگراں وزیراعظم نامزد کردیا جاتا ہے۔

طریقہ کار کے مطابق وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو ا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے گا، حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی اسپیکر کی جانب سے قائم کی جائے گی۔ کمیٹی کے پاس نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ کرنے کے لئے تین روز ہوں گے ۔

پارلیمانی کمیٹی بھی نگراں وزیر اعظم کا نام دینے میں ناکام رہی تو معاملہ خود بخود الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا پھر الیکشن کمیشن کو اختیار ہوگا کہ حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نامزد دو دو ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیر اعظم منتخب کرے۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت جون کے مہینے میں ختم ہورہی ہے، جس کے بعد جولائی کے مہینے میں انتخابات کے انعقاد کا امکان ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -