تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

جو بھی ایل او سی پار کرے گا وہ بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیلے گا، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مدد یا جدوجہد کی حمایت کے لئے جو بھی ایل اوسی پار کرے گا تو وہ بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم پرآزاد کشمیر کے عوام کاغصہ اورتکلیف سمجھ سکتاہوں، لیکن کشمیر کے عوام کی مدد یا جدوجہد کی حمایت کے لئے کوئی ایل اوسی پار کرے گا تو وہ بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیلے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری جدوجہد کو اسلامی دہشت گردی قراردینےکی کوشش کرتاہے، بھارتی بیانیہ کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم بڑھانے اور ایل اوسی پار کرکے حملہ کرنے کا جواز ملے گا۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو باسٹھ روز ہوگئے ہیں ، اسی لاکھ کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باعث قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور  ہیں، وادی میں دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کا بحران ہے جبکہ مواصلاتی بلیک آؤٹ ہے اور بھارتی فورسز چھاپوں میں نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -