اشتہار

کشمیری 75 سالوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، سردار تنویر الیاس

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کمشیری 75 سالوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور شہ رگ کے بغیر پاکستان کی تکمیل ادھوری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں 75 سال سے بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے کوشاں مظلوم اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 5 فروری کو ہم دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ تقسیم ہند کا ایجنڈا ادھورا ہے۔ کشمیر زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر کشمیریوں نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس طرح رہنا چاہتے ہیں۔ بابائے قوم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کے بغیر پاکستان کی تکمیل ادھوری ہے۔ کشمیری 75 سالوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

سردار تنویر الیاس نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کشمیری بھارت کی جانب سے کسی لالچ یا بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں