ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

کشمیر کی صورتحال :وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کو طلب کرلیا ۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہائوس لاہور میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ۔اجلاس میں کشمیر میں برہانی وانی کی ہلاکت کے بعد مخدوش صورتحال اور 33کشمیری مسلمانوں کی ہلاکت کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جس میں کشمیریوں پر ظلم بند کرنے اور ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

- Advertisement -

ایک روز قبل سیکریٹری اعزاز چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اسے دہشت گردی قرار دے رہا ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں