تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بہترین پر فارمنس دکھانے والی ٹاپ 10 وزارتیں کونسی؟

اسلام آبد : وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے بہترین پرفارمنس دکھانے والی ٹاپ 10 وزارتوں سے متعلق رینکنگ جاری کر دی، وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان جیت کر پہلے نمبرپر ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسائل اور شکایات کے حل میں کونسی وزارت سب سے آگے ہیں؟ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے وفاقی وزارتوں کی رینکنگ جاری کر دی۔

جس کے مطابق وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان جیت کر پہلے نمبرپر ہے ، معاون خصوصی ملک امین اسلم کی کوششوں کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔

وزارت کامرس 53 فیصد کارکردگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ وزارت پارلیمانی امور بہتر کارکردگی کے ساتھ ٹاپ 3 میں شامل ہیں، بابر اعوان نے تیسری مرتبہ وزارت کا حلف لےکر معاملات کوبہتر بنایا۔

اسدعمر کی وزارت منصوبہ بندی 51 فیصد ووٹس کےساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ وزارت اطلاعات 50 فیصد ووٹوں کے ساتھ 5 ویں نمبر ، وزارت انسداد منشیات کا 50 فیصد ووٹ کے ساتھ چھٹے نمبر اور وزارت خارجہ 49 فیصد کارکردگی کے ساتھ 7 ویں نمبر پر ہیں۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ49 فیصد کارکردگی کےساتھ 8 ویں نمبر پر ہے جبکہ وزارت اوورسیز عوامی اعتماد جیتنے میں کامیاب رہی اور ٹاپ 10 میں شامل ہیں، وزارت اوورسیز47 فیصد بہتر کارکردگی سے 9 ویں نمبر پر ہے۔

وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے مطابق وزارت نجکاری 46 فیصد کارکردگی کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔