اشتہار

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کی ہدایت دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کل سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انہیں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم نے متاثرہ فیملی میں ایک کینسر کے مریض کے علاج کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس کی متاثرہ فیملی کے ساتھ روئیے کی نگرانی کی جائے۔

- Advertisement -

اجلاس میں پنجاب حکومت کی انتظامی اور مالی استعداد کار بڑھانے پر بھی غور کیا گیا اور صوبے کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں: گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافہ، عمران خان کا نوٹس

عمران خان نے گھریلو صارفین کی شکایات پر تبصرہ کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کو انکوائری کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام پرگیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست پالیسیوں سے پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے مختصر مدت میں فلاح عامہ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عامر چیمہ کی کامیابی عوام کا کپتان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، عوام نے ایک بار پھر صاف اور شفاف نئے پاکستان کے لیے ووٹ دیا ہے، عامر سلطان چیمہ کی کامیابی تبدیلی کے ایجنڈے کی توثیق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں