پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم عام آدمی کا درد رکھتےہیں، ہر فیصلہ عام آدمی کے لیے ہے،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کا درد رکھتے ہیں، ہر فیصلہ عام آدمی کے لیے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کرونا پر حقائق، اصل صورتحال سامنے رکھی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے موجودہ صورت حال کے تناظر میں قوم کو اعتماد میں لیا، لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان دانشمندانہ اقدام ہے، ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ سوچ، اجتماعی بصیرت کے تحت قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے ہیں، قومی مسئلے پر سیاست کرنا ملک اور 22 کروڑ عوام سے زیادتی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عام آدمی کا درد رکھتے ہیں،ہر فیصلہ عام آدمی کے لیے ہے۔

چین کی طرح ہم بھی وبا کو شکست دے سکتے ہیں، عوام حکومت پر اعتماد رکھے: وزیر اعظم

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں بحث چل رہی ہے کہ لاک ڈاؤن کر دینا چاہیئے، مکمل لاک ڈاؤن کا مطلب ہے شہریوں کو گھر میں بند کر کے پولیس اور فوج پہرا دے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، 25 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، لاک ڈاؤن کر دیا تو ان کا کیا بنے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں