تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم عمران خان کا 68واں‌ یومِ پیدائش، سوشل میڈیا پر جشن

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ارسٹھ برس کے ہوگئے، سالگرہ کے دن کا آغاز ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام نے وزیراعظم کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے، ٹوئٹرپر “ہیپی برتھ ڈے خان صاحب” اور ’’ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج 68 ویں سالگرہ منارہے ہیں ، سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے مداحوں کی جانب سےسالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پرعمران خان کی سالگرہ کے ٹرینڈز چھا گئے اور ہیپی برتھ ڈے وزیراعظم عمران خان ٹاپ ٹرینڈ بنا جبکہ فیس بک پر بھی پارٹی کارکنان وزیراعظم کی سالگرہ سے متعلق پوسٹیں شیئر کیں۔

عوام نے اپنے وزیراعظم کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، کسی نے بانوے کے ورلڈکپ کی تصاویر شیئر کیں تو کسی نے عمران خان کے بچپن سے آج تک کی یادگار تصاویرسوشل میڈیا پر ڈالیں۔

یاد رہے کہ عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا تو پاکستان کو ورلڈکپ کا فاتح بنایا اور جب سماجی میدان میں قدم رکھا تو کینسر کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے اسپتال بنایا۔

سیاست میں طویل اننگز کھیلنے کے بعد کپتان میدان پر چھاگئے اور ایک بار پھر خود کو بڑا کھلاڑی ثابت کیا یہی وجہ ہے کہ عمران خان کو سیاست کا کپتان بھی کہا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -