اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

کشمیر کی آزادی تک کشمیر کامقدمہ لڑتا رہوں گا، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی : وزیراعظم عمران خان نے کہا میں نےخودکو سفیرکشمیرکادرجہ دیاہے کشمیر کی آزادی تک کشمیر کامقدمہ لڑتا رہوں گا، پاکستان نہ بنتاتووہ ہوتا جو بھارت میں اورمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں سےہورہاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان صوابی پہنچے ، جہاں انھوں نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے نئے بلاک کاافتتاح کیا اور کلین اینڈگرین مہم کےتحت پودابھی لگایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تقریب میں مدعوکرنےپرانتظامیہ شکرگزارہوں، تعلیمی معیاربرقراررکھنے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ کےپاس فنڈہوں یانہ ہوں معیارکوگرنےنہیں دینا، یونیورسٹی پر بھی ملک کی طرح برا وقت آتاہے، جتنا اچھامعیار ہوگا اتنے اچھےہی طالبعلم  آپ کے پاس آئیں گے، سینٹرآف ایکسی لینس کبھی بھی اپنےمعیارکوگرنےنہیں دیتا۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں مشکل وقت ہے لیکن نکل جائےگا، ایک بار معیارگر جائے تو ادارے کو چلانامشکل ہوجاتاہے، مشکل وقت کے باوجود شوکت خانم کا معیارگرنے نہیں دیا، معیارنہ گرنے کے باعث آج بھی سب سے زیادہ فنڈشوکت خانم کوملتےہیں، جب تک پیسہ آنہ جائے تب تک اسے اکاؤنٹ نہ کریں۔

ملک میں مشکل وقت ہے لیکن نکل جائےگا

عمران خان نے کہا میں نےخودسفیرکشمیرکادرجہ دیاہے، جب تک کشمیرآزادنہیں ہوتادنیامیں ان کاکیس لڑوں گا، کوشش کروں سمجھاسکوں کہ ایک انسان  کی صلاحیت کیسے باہرآتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نماز میں صرف ایک چیزمانگتےہیں کہ ان کےراستےپرلگاجن پرنعمتیں بخشیں، جن پرنعمتیں بخشی گئی وہ پیغمبران کرام ہیں، کسی نے وہ چیز حاصل نہیں کی جونبی کریمﷺ نےحاصل کی۔

کسی نے وہ چیزحاصل نہیں کی جونبی کریمﷺ نےحاصل کی

وزیراعظم نے کہا ہرانسان کےرول ماڈل ہوتےہیں،جووقت کےساتھ بدلتےہیں، ایک رول ماڈل جوہمیشہ رہناچاہیےوہ نبی کریم ﷺہیں، ادارےمیں ایک چیز رکھنی چاہیے جو نبی کریم ﷺؑ کی زندگی پر ریسرچ کرے، ہم نےدین کوان کےہاتھ میں چھوڑدیاجن کواس کی سمجھ نہیں، اسٹڈی کرنی چاہیےکہ نبی کریم ﷺکیوں  رول ماڈل تھے۔

ایک رول ماڈل جوہمیشہ رہناچاہیےوہ نبی کریم ﷺہیں

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہرانسان میں اللہ نےصلاحیت رکھی ہےلیکن اسےپتہ نہیں چلتا، انسان کی سوچ چھوٹی ہوتی ہےلیکن اسےاپنی صلاحیت کاپتہ نہیں  چلتا، اللہ نے فرشتوں کوکہاکہ انسان کےسامنےجھکو، تمہیں نہیں پتہ جوصلاحیت میں نےانسان کی دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دنیامیں بڑےامیرلوگ آئے دنیاان کویادنہیں کرتی، مزاروں کی پوجانہیں کرتےلوگ ان سےپیارکرتےہیں، وہ لوگ بڑےانسان تھے انسانیت کے  آئے تھے، دنیا ان سیاست دانوں کو یاد رکھتی ہے ، جنہوں نےانسانیت کےلیےکام کیا۔

پاکستان نہ بنتاتووہ ہوتاجوبھارت میں اورمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں سےہورہاہے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائداعظم سمجھ گئے تھے آزادی صرف ہندؤں کےلیےمانگی جارہی ہے، آخر میں لوگوں کوان کی بات سمجھ آگئی تھی، پاکستان نہ  بنتا تو وہ  ہوتا جو بھارت میں اورمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں سےہورہاہے۔

عمران خان نے کہا نیلسن منڈیلا نے 27 سال قیدمیں گزارے لیکن سب کو معاف کردیا، نبی کریم ﷺکی زندگی کامطالعہ کریں دین اوردنیادونوں میں فائدہ ہو گا، بڑاانسان اپنےآپ سے باہر نکلتاہے، اپنی ضروریات کومتعین نہیں کریں گےتودولت کماناہی مقصدرہ جائےگا ، آسان کام کےبعدکوئی بھی بڑاانسان نہیں بنتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیغمبران کرام انسانوں کےساتھ اورانصاف کےلیےکھڑےہوئے، معیاری تعلیم ذہن کوتربیت دےدیتاہے، کوئی انسان اورملک نہیں جس پر برا وقت آتاہے، غلطی دور کرنے پر انسان اورملک دونوں مضبوط ہوجاتےہیں۔

اوپر جانے اور آگے بڑھنے والا کبھی خوف پرفیصلےنہیں کرتا

وزیراعظم نے کہا ہارتاتھاتواپنی ہارکامکمل جائزہ لیےبغیرسوتانہیں تھا، اوپرچڑھتےہوئےانسان نیچےگرےتووہ وقت اپناجائزہ لینےکاہوتاہے، زندگی کبھی بھی  سیدھی لکیرکی طرح نہیں ہےاس میں اونچ نیچ ہے، کبھی یکسانیت سےبورہوجاؤں تو ٹی وی دیکھتاہوں کہ مخالفین کوسن لوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں سیاست میں آیاتوسب کہتےتھےکہ زندگی میں خطرہ ہے، اس وقت بڑاڈرایاگیاجب کہاکہ بانی ایم کیوایم دہشت گرد ہے ،  اوپر جانے اور آگے بڑھنے والا کبھی خوف پرفیصلےنہیں کرتا، وہ یہ نہیں سوچتاتھاکہ ہارگیاتوکیاہوگاوہ سوچتاہےکہ جیت گیاتوکیاہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ایک مائنڈسیٹ جیت اورایک ہارکےخوف کاہے، جتنابڑاخواب دیکھیں گےاتنازیادہ لوگ آپ کامذاق اڑائیں گے، پہلےٹیسٹ کے بعد مجھے ٹیم  سے نکال دیاگیا،3سال بعدپھرآیا، کتنےکھلاڑی ہوں گےجوپہلےٹیسٹ میں نکالےجانےکےبعدواپس آئے ، کبھی بھی اپنےخواب پرسمجھوتانہیں کرنا۔

عمران خان یوٹرن لیتاہے، کمال ہےکہ یوٹرن لیتےلیتےوزیراعظم بن گیا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ کہتےہیں کہ عمران خان یوٹرن لیتاہے، کمال ہےکہ یوٹرن لیتےلیتےوزیراعظم بن گیا، کچھ لوگ این آراوچاہتےہیں ،ایسا کرنا میرے لیے وژن پر سمجھوتاہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ نےاس ملک کوبہت صلاحیتوں سےنوازاہے، اداروں کوختم کرناآسان ہےان کی تعمیرمیں وقت لگتاہے، پاکستان میں اداروں کو کرپشن  سے تباہ کیاگیا،تعمیرمیں وقت لگےگا، اتنی صلاحیت ہےکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سیاحت سےپوراکرسکتےہیں۔

اتنی صلاحیت ہےکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سیاحت سےپوراکرسکتےہیں

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہم نےبس اپنےاداروں پرتوجہ دینی ہے، دوررسالت میں قیدی واپس کیےگئےتوبچوں کوپڑھانے کی شرط رکھی گئی، تعلیم پراتنی توجہ دی گئی کہ پہلے700سال مسلمان سائنس میں سب سےآگےتھے۔

وزیراعظم نے کہا مدینہ کی ریاست کاجتنامطالعہ کریں گےتوپتہ چلےگاجدیدریاست تھی، ایسی بنیادرکھی گئی کہ غلام بادشاہ بن گئے، اقلیتوں کوبرابری کا درجہ  دیاگیا، موبائل سےآنےوالی تبدیلی بغیرتربیت غلط سمت میں جاسکتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نےموازنےکےجوتصورات دیےوہ آج بھی درست ہیں، طلباکواپنےآپ سےپوچھناچاہیےکہ میں ملک کے لیے کیا کر سکتا  ہوں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں