تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئےایک نعمت ہے، وزیراعظم عمران خان

بیجنگ :وزیراعظم عمران خان نے کہا اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے ایک نعمت ہے ، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ہے،  پاک چین دوستی کو مزید اونچائی پر لے کرجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک پرپوراپاکستان متفق ہے، سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈروڈکی صورت میں پاکستان کیلئےاہم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئےایک نعمت ہے، سی پیک کی بدولت دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کاسوچ رہے ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان تعاون مثبت ہے اور پاک چین دوستی کیلئے ایسوسی ایشن کی کوششوں کامعترف ہوں۔

سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈروڈکی صورت میں پاکستان کیلئےاہم ہے

عمران خان نے کہا چین اورپاکستان کےدرمیان تعاون کی مختلف جہتیں ہیں، چین کےتعاون سےگوادرپورٹ ترقی کررہاہے، خصوصی اقتصادی زونز سے چینی  کمپنیوں کو پاکستان میں کام کا موقع ملےگا۔

افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا پاکستان افغانستان کا پرامن سیاسی حل چاہتاہے، افغانستان کا امن پاکستان کیساتھ خطے کے بھی مفادمیں ہے، پاکستان  افغانستان میں امن واستحکام کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔

پاکستان افغانستان کا پرامن سیاسی حل چاہتا

وزیراعظم نے کہا غربت پرکمی کےپروگرام کیلئےچین کاتعاون بھی حاصل ہے، چین دنیامیں تیزی سےترقی کرتی ہوئی معیشت ہے، چین نےگزشتہ30سال کے دوران ترقی کی منازل طےکیں، پاکستان کےعوام جانتےہیں چین نےہرمشکل وقت میں ہماری مددکی۔

عمران خان کلا کہنا تھا پاکستان اورچین کے تعلقات ہر دور میں ہمیشہ بہترین رہے ہیں، چین کے تعاون سےگوادر بڑا تجارتی مرکز بننے جارہاہے، چینی صدر نے اہم  ایونٹ کیلئے دنیا بھر کے رہنماؤں کو دعوت دی۔

انھوں نے مزید کہا چین ہرمشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ہے، پاک چین دوستی کو مزید اونچائی پر لے کر جائیں گے، چین کی یونیورسٹیوں نے آرٹیفشل  انٹیلی جنس پر توجہ دی۔

پاک چین دوستی کو مزید اونچائی پر لے کر جائیں گے

وزیراعظم کا کہنا تھا توقع ہے انتخابات کے بعد بھارت سے بھی بات چیت کاعمل شروع ہوگا، پاکستان کے عوام سمجھتے ہیں، چین ہر مشکل وقت میں ہمارا دوست ہے، چین کے ساتھ  اقتصادی زونز کیلئے تجارتی مواقع پر کام کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -