تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے کل بڑے پیکج کا اعلان کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے کل بڑے پیکج کا اعلان کروں گا، کورونا کے اثرات سے کمزورطبقے کو  سب سےزیادہ خطرہ ہے، امید ہے ہم کورونا کاپھیلاؤ روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس ریفنڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو بے روزگاری سے بچانے کیلئےبھرپور اقدامات کررہےہیں، کورونا کے اثرات سےکمزور طبقے کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کو دو ہفتے بڑھایا گیا ہے ، پوری قوم نے ملکر کمزور طبقے کاخیال رکھنا ہے، احساس پروگرام کے ذریعے غریب گھرانوں تک پہنچنے کی کوشش کررہےہیں، ایک کروڑ 20لاکھ گھرانوں کو احساس پروگرام سے پیسےپہنچائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، مزدورطبقے کی امداد کیلئے پیکج کا اعلان کیاگیا ہے ، ایک طرف معیشت اور دوسری طرف غریبوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1960پاکستان میں انڈسٹری کا سب سے سنہری دور تھا، اعلیٰ قیادت ہر روز کورونا اور اس کے اثرات کا جائزہ لیتی ہے، ہمیں کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے ،پاکستان میں دیگر ممالک کی نسبت کورونا کا پھیلاؤ کم ہے ، امید ہے ہم کورونا کاپھیلاؤ روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کیساتھ کمیونٹی کو بھی ہدایت کررہےہیں ، لوگ بالکل اس طرف نہ جائیں جہاں سب جمع ہوتے ہیں ، انڈسٹری چلانے اورروزگار بڑھانے کیساتھ کورونا کا بھی تدارک کرناہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے کل بہت بڑےپیکج کا اعلان کروں گا، سڑکیں بنیں گی تو سیمنٹ انڈسٹری بھی چلے گی اور کورونا پھیلنے کا خدشہ بھی نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ وسائل سب تک پہنچانا مشکل ہے ، اس لئے کنسٹرکشن انڈسٹری کو پوری طرح کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں صنعت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مشکل میں پڑی ہے، ملک میں موجودہ مسائل سے نبردآزماہونے کیلئے باہمی مشاورت اہم ہے۔

Comments

- Advertisement -