اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

پاکستان کےعوام کا رضا کارانہ طور پر ویکسین لگوانا خوش آئند ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ویکسی نیشن کیلئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان کےعوام کا رضا کارانہ طور پر ویکسین لگوانا خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کوروناویکسی نیشن مہم سے متعلق پیش رفت اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزرا شیخ رشید ، اسد عمر، حماد اظہر، اعظم سواتی، فیصل سلطان ومتعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کو این سی اوسی کی ویکسی نیشن مہم کےاعشاریوں اور لائحہ عمل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت تک ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ، سرکاری، نیم سرکاری و نجی ادارے 100فیصدملازمین کی ویکسین یقینی بنا رہے ہیں۔

- Advertisement -

بریفنگ میں کہا گیا کہ ویکسین سینٹرز کی استعداد بڑھائی جارہی ہے اور موبائل ویکسی نیشن ٹیموں کی تشکیل بھی آخری مراحل میں ہے، وزارت تعلیم کے تحت 50 فیصد سے زیادہ ملازمین کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ۔

اجلاس میں شرکا کو بتایا کہ ویکسی نیشن مہم کیلئے نجی شعبے سے ملکر آگاہی مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا، موبائل ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 600 کر دی گئی ہے، سرکاری ونجی اسپتالوں کو ویکسی نیشن سینٹرز میں شامل کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم نےویکسی نیشن کیلئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دے دیا اور کہا بروقت ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی وباپر قابو پایا جا سکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام کا رضا کارانہ طور پر ویکسین لگوانا خوش آئند ہے ، رضاکارانہ ویکسین لگوانےکی نظیر ترقی یافتہ ممالک میں بھی کم ملتی ہے، ہندوستان جیسی افسوسناک صورتحال سے بچنے کیلئے ملکر اقدامات یقینی بنانا ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں