تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک بھارت کشیدگی: وزیر اعظم کا ترک صدر اور ولی عہد یو اے ای سے رابطہ

اسلام آباد: خطے میں بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کے اقدامات کے تناظر میں وزیرِ اعظم عمران خان نے آج عالمی رہنماؤں سے خصوصی رابطے کیے۔

تفصیلات کے مطابق خطے میں پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے لیے پڑوسی ملک بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے نفرت انگیز اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

[bs-quote quote=”وزیرِ اعظم نے امن کوششوں پر رجب طیب اردوان کو اعتماد میں لیا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

دوسری طرف خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان عالمی رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا۔

ذرایع کے مطابق ترک صدر نے وزیرِ اعظم عمران خان کی امن کے لیے مذاکرات کی کوششوں کی تعریف کی، دوسری طرف وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امن کوششوں پر رجب طیب اردوان کو اعتماد میں لیا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ایرانی قیادت سے بھی رابطے جاری ہیں۔

ادھر، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے پاک بھارت وزرائے اعظم کو فون کر کے خطے میں جاری کشیدگی پر گفتگو کی، شیخ محمد بن زید نے وزیرِ اعظم کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے ان کی امن کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:   دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، مائیک پومپیو

شیخ محمد بن زید نے عمران خان اور نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈائیلاگ اور رابطوں پر زور دیا۔

یو اے ای کے ولی عہد نے کہا کہ پاک بھارت قیادت حالیہ واقعات سے نمٹنے کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیں۔

Comments

- Advertisement -