تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

سینیٹ الیکشن 2018 کی ویڈیو، وزیراعظم کا تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نے سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات 3رکنی کمیٹی بنا دی، ویڈیو میں کون کون ملوث ہے،کمیٹی تحقیقات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن 2018 کی ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایم پی ایز کی ویڈیو کےمعاملے پر 3رکنی کمیٹی بنا دی، کمیٹی میں فواد چوہدری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ویڈیو میں کون کون ملوث ہے،کمیٹی تحقیقات کرے گی جبکہ کمیٹی ویڈیو سے متعلق سفارشات وزیراعظم کو پیش کرےاور ویڈیو معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع پرتجاویز پیش کرے گی۔

کمیٹی ملوث افراد کیخلاف فوجداری کارروائی کے امکانات سمیت کیسز نیب، ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن بھجوانے پر بھی تجاویز دے گی۔

یاد رہے سینیٹ انتخابات کے لیے ارکان کی خرید و فروخت پر مبنی  ویڈیو پر رد عمل میں وزیر اعظم  نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا  کہ ماضی کے حکمرانوں نے قوم کی اخلاقیات کو تباہ کیا، اور ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا، کرپشن اور منی لانڈرنگ ہماری سیاسی اشرافیہ کی افسوس ناک کہانی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست دان پیسہ خرچ کر کے اقتدار حاصل کرتے ہیں، پھر اقتدار میں آ کر اپنی حیثیت سے لوگوں کو خریدتے ہیں، بیوروکریٹ، میڈیا اور فیصلہ سازوں کو خریدا جاتا ہے، اس ساری خرید و فروخت کا مقصد قومی دولت لوٹنا اور غیر ملکی اثاثے بنانا ہے۔

Comments