27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی ایس ایم ای پالیسی پرعملدرآمد کیلئے روڈ میپ کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں سے متعلق ایس ایم ای پالیسی پرعملدرآمد کیلئے روڈ میپ کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت این سی سی برائے اسمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزکا اجلاس ہوا، جس میں حماد اظہر، ڈاکٹر عشرت حسین، وفاقی سیکریٹریزودیگرسینئرافسران شریک ہوئے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک، صوبائی چیف سیکریٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں سے متعلق مجوزہ نیشنل ایس ایم ای پالیسی 2020 پیش کی گئی اور وزیراعظم عمران خان کومجوزہ پالیسی کے خدو خال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کرنا اور ملکی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کا فروغ اہداف کیلئے کلیدی کردارکاحامل ہے ، گزشتہ10سالوں میں ایس ایم ایز کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا ، ایس ایم ایز کو نظراندازکرنے سے معیشت پر منفی اثرات پڑے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی محکمے اور صوبائی حکومتیں ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ پرتوجہ دیں، حکومت ایس ایم ایز کیلئے قواعد و ضوابط آسان بنانے اور کریڈٹ فراہمی ، ٹیکس نظام سہل، کاروباری سہولت کاری کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ایس ایم ای پالیسی پرعملدرآمد کیلئے روڈ میپ کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں