تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم 12 اگست کو کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے فیز کا افتتاح کریں گے

پشاور: معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 12اگست کو کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے فیز کا افتتاح کریں گے، 10لاکھ پر 3فیصد مارک اپ بغیر کسی گارنٹی کے بزنس کرنے والوں کو دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سرحد چیمبر آف کامرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 اگست ٹائیگرز فورس ڈے ہوگا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اس سلسلے میں ملاقات ہوئی، 9اگست کو 5 لاکھ درخت خیبر پختونخوامیں نوجوان لگائیں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 10لاکھ درختوں میں سے کے پی میں 5 لاکھ لگائے جائیں گے، نوجوانوں کی بہتری کے لئے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 90ہزارنوجوانوں سے اپلائی کیا ہے، 8 سے 10 ہزار جوانوں کو پہلے فیز میں رقم دیں گے ، کامیاب جوان پروگرام 18سے 45 سال کےافراد کے لئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 12اگست کو دوسرے فیز کا افتتاح کریں گے ، 10لاکھ پر 3فیصد مارک اپ بغیر کسی گارنٹی کے بزنس کرنے والوں کو دیں گے ، 10 لاکھ سے ایک کروڑتک 4 فیصد مارک اپ رقم دیں گے۔

اپوزیشن کے حوالے سے عثمان ڈار نے مزید کہا اپوزیشن تو ہر چیز پر تنقید کرتی ہے، لاک ڈاؤن کرتےتوآج بھارت جیساحال ہوتا، اپوزیشن جومکمل لاک ڈاؤن کاکہتی تھی آج بھارت کاحل دیکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت کی معیشت تباہ ہوئی ، سندھ حکومت نےمکمل لاک ڈاؤن کیا تھا، آج دنیا میں عمران خان کے فیصلوں کو سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -