تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

وزیراعظم کا بوسنیا کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بوسنیا کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کشمیر سے متعلق پاکستانی مؤقف کی حمایت پر بوسنیا کا شکرگزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بوسنیا کے صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچے ، وزیراعظم ہاؤس پہنچنےپروزیراعظم عمران خان نےمعززمہمان کااستقبال کیا اور بوسنیاہرزیگوویناکےصدرکےاعزازمیں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران پاکستان اور بوسنیا ہرزیگووینا کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی ، وزیراعظم عمران خان اور بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ تقریب میں شریک تھے، تقریب میں مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ کو خوش آمدید کہتاہوں، بوسنیا کیساتھ تعلقات کو پاکستانی عوام خصوصی اہمیت دیتے ہیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کشمیر سےمتعلق پاکستانی مؤقف کی حمایت پر بوسنیا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہم نے فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت کے معاملے پر بات کی ، دونوں ممالک فرانس میں گستاخانہ موادکی اشاعت کی مذمت کرتےہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی توہین نہیں ہونی چاہیے، رسول کریم ﷺ کی شان میں توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، رسول کریمﷺ کی ذات کی حرمت مسلمانوں کیلئےبہت اہم معاملہ ہے، گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کی مذمت کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -