تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے معاملے سے نمٹنے کے لیے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے کے لیے بند رہیں گے، مغربی سرحدیں 2 ہفتے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

کرتارپور راہداری پاکستانیوں کے لیے بند رہے گی جبکہ بھارتی یاتری آسکیں گے، کراچی، لاہور، اسلام آباد سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہوں گی، تینوں ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں تمام عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی، شادی ہالز، سنیما 2 ہفتے کے لیے بند کردئیے گئے ہیں، پی ایس ایل فائیو کے باقی میچز شائقین کے بغیر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے سامنے آگئے

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں تین ہفتے کے لیے ملاقاتوں پر پابندی ہوگی، چیف جسٹس صاحبان سے 3 ہفتے کے لیے سماعتیں نہ کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم احتیاطی تدابیر کے ذریعے چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں، قوم کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے متحد ہو۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے جامع، متفقہ قومی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، متعلقہ حکام وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -