20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان کی داتا دربار کے قریب دھماکے کی شدید مذمت، واقعے کی رپورٹ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے داتا دربارکےقریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے داتا دربارکےقریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب صدرعارف علوی نے بھی لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

مزید پڑھیں : داتادربارکے باہرایلیٹ فورس کی گاڑی کےقریب دھماکہ، 8 افرادشہید، 25 زخمی

یاد رہے لاہورمیں داتا دربار کے باہر دہشت گردوں نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد کے شہید ہونےکی تصدیق ہوگئی جبکہ اہلکاروں سمیت 25 افرادز خمی ہیں ، جن میں 9کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو اہلکار جائے دھماکا پرامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کے بعد لاہور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں