تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں، عالمی ادارے کارروائی کریں، وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملنے پر دنیا کے تمام ممالک سے بڑا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تفتیش کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے بعد ایک اہم بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ٹیم کوہدایت کی آج جوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات پر قوم کو تفصیل فراہم کریں، پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمے نے زبردست کارکردگی دکھائی جس کو  میں سراہتا ہوں‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’سول،ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہترین رابطوں کی تعریف بھی کرتا ہوں کیونکہ ان باہمی روابط کے نتیجے میں دہشت گردوں کے عالمی رابطوں کی نشاندہی ہوئی‘۔

مزید پڑھیں: لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، مشیر قومی سلامتی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے خلاف دہشت گردی بھارتی سرپرستی میں ہوئی، جوہر ٹاؤن دھماکے کی منصوبہ بندی اور فنڈنگ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں‘۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ’دنیا بھارت کی مذموم حرکتوں کے خلاف  عالمی اداروں کو متحرک کرے اور اس قسم کی کارروائیوں پر کارروائی کرے‘۔

Comments

- Advertisement -