تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

وزیراعظم کی مصری بزنس ٹائیکون سے ملاقات، 50 لاکھ گھروں کی تعمیرمیں بڑی سرمایہ کاری کاامکان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مصری ارب پتی نجيب ساويرس سے ملاقات کی ،   ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق بات چیت کی گئی، نجيب ساويرس کی جانب سے 50لاکھ گھروں کےمنصوبےمیں بڑی عالمی سرمایہ کاری کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مصر کے سرمایہ کار نجيب ساويرس کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور ہاؤسنگ منصوبے اورسیاحت کےشعبےمیں سرمایہ کاری پرمشاورت کی گئی ، ملاقات میں معاون خصوصی زلفی بخاری بھی شریک تھے۔

وزیراعظم کی جانب سےمصری سرمایہ کارکےاعزازمیں ظہرانہ بھی دیا گیا ، ظہرانے میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، گورنراسٹیٹ بینک اور چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ حیدر شریک ہیں۔

ظہرانے میں 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سمیت مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری پربات ہوگی ، نجيب ساويرس کی جانب سے 50لاکھ گھروں کے منصوبے میں بڑی عالمی سرمایہ کاری کاامکان ہے۔

خیال رہے مصری سرمایہ کارکاشمارایشیاکی امیرترین کاروباری شخصیت میں ہوتا ہے ، نجیب ساویرس میڈیاٹیلی کام کمپنی سمیت بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کےچیئرمین ہیں، ، ان کے اثاثوں کی کل مالیت 2.8 ارب ڈالر ہے۔

مزید پڑھیں : مصر کے امیر ترین شخص پاکستان پہنچ گئے، بڑی سرمایہ کاری متوقع

یاد رہے مصر کے امیر ترین شخص نجيب ساويرس پاکستان پہنچے اور زلفی بخاری سے اہم ملاقات کی، معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، نیا پاکستان بنانے میں آپ کا کردار بھی اہم ہوگا۔

جس پر نجیب ساویرس نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، پاکستان کے لوگ محنتی، ثقافت پسند اور روایات کے امین ہیں۔

خیال رہے رواں سال جنوری میں عرب نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ مصری ارب پتی ناگوئیب سویریس ہاوسنگ منصوبے پر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے ، انھوں نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

مزید پڑھیں : 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، مصری ارب پتی نے بڑی پیشکش کردی

ناگوئیب سویریس کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طارق حامدی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا پاکستانی وزیراعظم کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل میں اربوں ڈالرز اور وقت کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر ابھی تک ایسی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہےگی۔

Comments

- Advertisement -