تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تھانہ کچہری اور پٹواری سیاست نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا، وزیراعظم

میانوالی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس کو سیاسی دباؤ سے دور کیا اور میرٹ لائے، پنجاب پولیس کو بھی کے پی پولیس جیسا دیکھنا چاہتا ہوں، تھانہ کچہری اور پٹواری سیاست نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پولیس کے پاس آتے ہیں وہ مشکل میں ہوتے ہیں، مسئلے مسائل ہیں تو لوگ آتے ہیں، ویسے لوگ کیوں آئیں گے، جب پولیس اچھا کام کرتی ہے تو وہ ملک کی تقدیر بدل دیتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2002 میں میانوالی گھومتا تھا تو سب سے بڑا مسئلہ پولیس کا آتا تھا، جھوٹی ایف آئی آر سمیت دیگر مسائل تھانہ کچہری کے ہوتے تھے، ماڈل پولیس اسٹیشن نئی سوچ ہے، یہ نیا پاکستان ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امید ہے ماڈل پولیس اسٹیشنز پورے پنجاب کے لیے مثال بنیں گے، کے پی کی جو پولیس ہے پنجاب پولیس کو بھی مستقبل میں ویسا ہی دیکھتا ہوں، پہلی بار دیکھا عوام کے پی پولیس کے حق میں مظاہرے کرتے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 30 سال حکومتیں جیسی چلیں اس کی وجہ سے غلط عادتیں پڑ چکی ہیں، سیاستدان پہلے تھانہ کچہری کو اپنے کنٹرول میں رکھتے تھے، چند سال بعد پورا پنجاب ہماری پولیس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس میں نئی سوچ آچکی ہے، پنجاب پولیس کے مسائل حل کریں گے، فنڈز بھی جاری کریں گے، کوئی کام مشکل نہیں، انسان ارادہ کرے تو سب کچھ کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -