تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اوورسیز پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایت، وزیراعظم کا بڑا ایکشن

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر درج کی جانے والی سمندر پار پاکستانی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ہاؤسنگ سوسائٹی کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرونِ ملک میں مقیم سمندر پار پاکستانی نے سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کی، جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا حکم دیا جبکہ ڈپٹی رجسٹرار، انسپیکٹرکوآپریٹو سوسائٹیز اسلام آباد کو عہدے سے برطرف بھی کیا۔

بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانی کی فوری داد رسی نہ کرنے پر وزیراعظم نے متعلقہ افسرا اور ملازمین کو بھی معطل کیا۔

واضح رہے کہ 6 اپریل کو  وزیراعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل پر قبضہ مافیا کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیا سیکشن تشکیل دیا۔

مزید پڑھیں: سٹیزن پورٹل پر شہری کا مسئلہ حل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے 4 افسر معطل

وزیراعظم نے قبضہ مافیاکے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں اور مقامی شہریوں کو انصاف دلانے کا اعلان کیا تھا۔

اس سیکشن میں شہری قبضہ مافیا اور غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز کے خلاف شکایات درج کراتے ہیں، اس سیکشن کی براہ راست نگرانی وزیراعظم عمران خان خود کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد یونٹ تشکیل بھی دیا گیا، یہ یونٹ صرف قبضہ مافیا کے خلاف درج ہونے والی شکایات کو دیکھتا ہے۔ متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں ہدایت کی گئی ہےکہ وہ پہلی شکایت درج ہونے پر دونوں فریقین کا مؤقف سُنیں اور پھر ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔

اسے بھی پڑھیں: پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلق وزیراعظم کا ایکشن

وزیراعظم ہاؤس میں قائم یونٹ ہر 15 روز بعد قبضہ مافیا کے خلاف درج ہونے والی شکایات کی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ بھی حاصل کرتا ہے۔ واضھ رہے کہ عدالتی کارروائی میں شامل شکایات پر غور نہین کیا جاتا جبکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔