تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کامیاب جوان پروگرام ابتدا ہے، مستقبل کے لیے کئی منصوبے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا کام روزگار پیدا کرنا اور رکاوٹیں ختم کرنا ہوتا ہے، کامیاب ممالک کاروبار میں رکاوٹیں ہٹا کر سہولتیں دیتے ہیں، کاروبار میں سہولتیں دینے والے ممالک اوپر آجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پر توجہ دیں تو یہ پاکستان کو ترقی دیں گے، یہ ایک شروعات ہے انشا اللہ مزید منصوبے بھی آئیں گے، پروگرام میں سب سے زیادہ شفافیت اور میرٹ کا خیال رکھنا ہے، لوگوں کو بڑی امید ہے حکومت کاروبار کے لیے سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک لاکھ 90 ہزار خواتین نے قرضوں کے لیے درخواستیں دیں، پروگرام کی بڑی بات یہ ہے کہ حکومت سہولت فراہم کررہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو دیکھیں ان پر فخر ہوگا، بیرون ملک ہر شعبے میں آپ کو کامیاب پاکستانی ملیں گے، ہم نے اسی طرح پروگرام میں میرٹ کو سامنے رکھنا ہے، کمپیوٹرائز پروگرام کی وجہ سے منصوبہ شفاف ہوگا۔

https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/443136636619860/?t=0

مزید پڑھیں: مہاجرین پر کانفرنس ، وزیراعظم عمران خان 17 اور 18 دسمبر جنیوا جائیں گے

عمران خان نے کہا کہ آن لائن سسٹم کے ذریعے میرٹ پر قرضے دئیے جائیں گے، ہماری ترجیح نوجوان اور چھوٹے کاروبار کرنے والے لوگ ہیں، چھوٹے کاروبار کرنے والے لوگ ہی محنت کرکے ملک اٹھاتے ہیں، ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 28 پوائنٹ اوپر گئے ہیں، کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کیں اس لیے 28 پوائنٹ اوپر گئے، ای گورننس کی طرف جارہے ہیں مزید آسانیاں پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے خواتین کے لیے مزید مواقع پیدا کریں، خوشی ہوئی پاراچنار سے بھی خواتین نے کاروبار کے لیے درخواستیں دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت ترجیح ہے اس پر بھی کام ہورہا ہے، سیاحتی شعبے میں بھی لوگوں نے کاروبار شروع کردیا ہے، گھروں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے گیسٹ ہاؤس بنائے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -